سابق ایم این اے انور زیب خان کی گرفتاری کالعدم، رہاکرنے کاحکم

ویب ڈیسک: پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی انور زیب خان کی تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
فاضل بنچ نے اس حوالہ سے مختصر تحریری فیصلہ بھی جاری کر دیا۔ گزشتہ روز انور زیب خان کی گرفتاری کے خلاف رٹ پر جسٹس وقار احمد نے سماعت کی۔
دوران سماعت ان کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار کو یکم جنوری کو عدالت نے ضمانت دی تھی لیکن اس کے باوجود انہیں اسی روز گرفتار کیا گیا جب وہ اپنے آبائی علاقے جارہے تھے۔
وکیل نے بتایا کہ ان کا موکل الیکشن لڑرہا ہے تاہم انہیں انتخابات سے محروم کرنے کیلئے انہیں غیرقانونی طور پر تین ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا ہے ۔
دوران سماعت ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایا کہ ان کو وقت دیا جائے تاکہ وہ مکمل رپورٹ عدالت میں جمع کرا سکیں۔
عدالت نے اے اے جی کو ہدایت کی کہ وہ ڈپٹی کمشنر باجوڑ اور ڈی پی او باجوڑ کی طرف سے سات روز کے اندر اندر جواب جمع کریں اور قرار دیا کہ اگر درخواست گزار پولیس کو کسی اور کیس میں مطلوب نہیں تو انہیں فوری رہا کیا جائے جبکہ کیس کی مزید سماعت ملتوی کردی گئی ہے ۔

مزید پڑھیں:  ایم پی اے فضل الٰہی کامظاہرین کےہمراہ رحمان باباگرڈسٹیشن کاگھیراؤ