آر اوز کے فیصلوں کیخلاف

آر اوز کے فیصلوں کیخلاف اپیلوں پر فیصلے میں 4 روز باقی

ویب ڈیسک: آر اوز کے فیصلوں کیخلاف اپیلوں پر فیصلوں میں 4 روز باقی رہ گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کرنے کیخلاف اپیلوں کے فیصلوں میں 4 روز باقی رہ گئے ہیں۔
اپیلوں کی تعداد کو شیڈول کے مطابق نمٹانے کیلئے مزید 3 ججز کو بطور الیکشن ایپلٹ ٹریبونل تعینات کر دیا گیا.
جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق جسٹس شکیل احمد، جسٹس طارق ندیم اور جسٹس احمد ندیم ارشد پرنسپل سیٹ پر اپیلوں کی سماعت کریں گے۔

مزید پڑھیں:  او آئی سی اجلاس:پاکستان کاخودمختارفلسطینی ریاست کی حمایت کا اعادہ