ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی

ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی، صدارتی ریفرنس 8 جنوری کو سماعت کیلئے مقرر

ویب ڈیسک: پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی اور سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی کو عدالتی قتل قرار دینے کا صدارتی ریفرنس ایک بار پھر سماعت کیلئے مقرر کر دیا گیا ہے۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 9رکنی لارجر بینچ 8جنوری کو سماعت کرے گا۔
سماعت کرنیوالے 9 رکنی لارجر بینچ میں جسٹس سردار طارق، جسٹس منصور علی شاہ،جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس امین الدین،جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر ، جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس مسرت ہلالی شامل ہیں۔
یاد رہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری نے اپریل 2011 میں صدارتی ریفرنس سپریم کورٹ میں دائر کیا تھا۔
جسٹس ریٹائرڈ نسیم حسن شاہ نے ایک ٹی وی انٹرویو میں ذوالفقار علی بھٹو کیخلاف قتل کے مقدمے کی سماعت کرنیوالے بینچ پر سابق فوجی صدر جنرل ضیا الحق کی حکومت کی طرف سے دباؤ کا اعتراف کیا تھا۔
صدارتی ریفرنس میں سابق صدر آصف علی زرداری کی جانب سے عدالت عظمی کے سابق چیف جسٹس نسیم حسن شاہ کے اسی بیان کو بنیاد بنایا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:  صوابی :سفاک شوہر نے اپنی بیوی کو بے دردی سے قتل کردیا