انتخابات 8 فروری کو ہوں گے

انتخابات 8 فروری کو ہوں گے، ترجمان (ن) لیگ مریم اورنگزیب

ویب ڈیسک: مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ الیکشن شیڈول پر عمل ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ دوسری جماعتیں، روئیں یا چیخیں، انتخابات 8 فروری کو ہوں گے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان مسلم لیگ ن نے کہا کہ سینیٹ میں کل جو قرارداد منظور ہوئی صرف اس کی (ن) لیگ نے مخالفت کی۔
پی ٹی آئی نے سینیٹ میں قرارداد کی حمایت کی، پی ٹی آئی والے سازش کے تحت پہلے لاہور ہائیکورٹ گئے اور پھر سینیٹ قرارداد کا ساتھ دیا۔
ترجمان مسلم لیگ ن نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جیلوں میں بیٹھ کر دھمکیاں دینا بند کرو۔
ان لوگوں کو پاکستان کے عوام ووٹ نہیں دیں گے، پاکستان کے عوام کو الیکشن چاہئیں، یہ ملک اب 28 مئی والوں کے حوالے ہونے جارہا ہے۔
9 مئی والوں پر آرٹیکل 6 لگنا چاہئے، 9 مئی کو پورے ملک کو جلانے کا کہا، پھر کہا کارکنوں نے یہ کیا۔
اب کارکن بھگت رہے ہیں، یہ ڈھیل ان کو تب ملی جب 9 مئی کے دہشتگرد کو گڈ ٹو سی یو کہا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ان ایسے لوگوں کو عوام جانتی ہے۔

مزید پڑھیں:  چمپئنز ٹرافی، آئِی سی سی چیف کیوریٹر نے پاکستانی پچز کا معائںہ کیا