دھند کے باعث اندرون

شدید دھند کے باعث اندرون اور بیرون ملک پروازوں کا شیڈول متاثر

ویب ڈیسک: لاہور ایئرپورٹ پر شدید دھند کے باعث اندرون اور بیرون ملک پروازیں تاخیر یا منسوخی کا شکار ہوئی ہیں۔
دھند کے باعث لاہور سے الماتے جانیوالی پرواز ڈی وی 850 منسوخ کر دی گئی ہے۔
جبکہ پی آئی اے کی ابوظہبی جانیوالی پرواز پی کے 263 ڈھائی گھنٹے تاخیر کا شکار ہے۔
پی آئی اے کی لاہور سے مسقط جانیوالی پرواز پی کے 291 پانچ گھنٹے تاخیر کا شکار ہے۔
پی آئی اے کی لاہور سے دبئی جانیوالی پرواز پی کے 283 ساڑھے تین گھنٹے تاخیر کا شکار ہے جبکہ نجف جانیوالی پرواز 342 اور پی آئی اے کی کراچی جانیوالی پروزایں بھی تاخیر کا شکار ہیں۔
دوبئی سے لاہور آنیوالی پرواز پی کے 122 گیارہ گھنٹے تاخیر سے پہنچے گی جبکہ نجف سے آنیوالی پرواز آئی ایف 341 کی آمد میں بھی تاخیر ہوگی۔

مزید پڑھیں:  ٹی20ورلڈکپ جیتنے پر قومی کھلاڑیوں کیلئے بڑے انعام کا اعلان