تعلیمی ادارے کھل گئے

پشاور، شدید دھند اور سردی کے باوجود تعلیمی ادارے کھل گئے

ویب ڈیسک: شدید دھند اور سخت سردی کے باوجود پشاور میں تعلیمی ادارے کھل گئے۔ اس دوران سکولوں میں حاضری انتہائی کم رہی۔ میدانی علاقوں میں سردی کی تعطیلات کے بعد یکم جنوری کو سکول کھلنا تھے لیکن شدید دھند اور سردی کی وجہ سے تعطیلات میں اضافہ کا اعلان کیا گیا تھا۔
محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری اعلامیہ میں سکولوں کی ٹائمنگ کے حوالے سے بھِی بتایا گیا ہے کہ سکول ایک گھنٹہ تاخیر سے کھلیں گے اور اسی حساب سے ایک گھنٹہ تاخیر سے چھٹی ہوگی۔ اس اعلامیہ پر اساتذہ اور والدین کی جانب سے تحفظات کا اظہار کیا جانے لگا ہے۔
یاد رہے کہ خیبر پختونخوا حکومت نے سردی کی لہر بڑھنے کی وجہ سے موسم سرما کے تعطیلات میں ایک ہفتہ توسیع کی تھی۔
صوبائی محکمہ تعلیم کی جانب سے سردی کی شدت میں اضافہ کے بعد پرائمری سکولوں کی چھٹیوں میں ایک ہفتہ مزید اضافہ کر دیا گیا جس کی رو سے میدانی علاقوں میں تمام نجی و سرکاری پرائمری سکولز 13 جنوری تک بند رہینگے۔ تاہم اس اعلامیہ کے باوجود بعض نجی پرائمری سکول بھی آج سے کھل گئے ہیں۔
یاد رہے کہ موسم سرما کی تعطیلات کے بعد تمام تعلیمی ادارے کھل گئے.

مزید پڑھیں:  پشاور، فریقین کے درمیان فائرنگ، دو افراد جاں بحق