علی ظفر

پارٹی میں فیصلہ ہوچکا کہ کون کہاں الیکشن لڑے گا‘ علی ظفر

ویب ڈیسک :تحریک انصاف کے رہنما علی ظفر نے کہا ہے کہ ٹکٹوں کی تقسیم کیلئے منظوری دی جاچکی ہے‘ پارٹی میں یہ فیصلہ ہوچکا ہے کہ کون کہاں الیکشن لڑے گا ۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ تحریک انصاف اگلے 24 گھنٹے میں ٹکٹوں کیلئے نامزد ناموں کا اعلان کرے گی، ٹکٹوں کی تقسیم کیلئے منظوری دی جاچکی ہے، ٹکٹوں کی 98 یا 99 فیصد افراد کی کنفرمیشن ہوچکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ اور منظوری ہوچکی ہے کہ کون کہاں انتخابات لڑرہا ہے، محض ایک یا 2 فیصد نشستوں پر کچھ معاملات ہیں جوطے ہونے ہیں، آج یا کل ٹکٹوں کی تقسیم اور نامزد امیدواروں کا اعلان کردیا جائےگا۔
پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے اور عدالتی حکم نامے کے ساتھ ہی اعلان ہو جائےگا، وکلا اور ورکرز کا کوئی تناسب نہیں لیکن وکلا کی کافی تعداد کو ٹکٹیں دی جارہی ہیں، وکلا کی بڑی تعداد ہے جن کو ٹکٹیں دی جارہی ہیں۔

مزید پڑھیں:  طالبان کااقتدار :افغان لڑکیوں میں خودکشی کی شرح بڑھ گئی