قرض رول اوور

یو اے ای سے 2 ارب ڈالر قرض رول اوورکرنے کی درخواست

ویب ڈیسک :پاکستان نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے 2 ارب ڈالر کا قرض رول اوور کرنے کی درخواست کردی ہے۔
وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق نگران حکومت نے2 ارب ڈالر کا قرض رول اوور کرنے کے لیے متحدہ عرب امارات کے صدر کو خط لکھا ہے۔
ایک ارب ڈالر17 جنوری اور ایک ارب ڈالر 23 جنوری کو میچور ہو رہے ہیں، ایک ارب ڈالر پر 3 فیصد اور ایک ارب ڈالر پر6.5 فیصد کی شرح عائد ہے۔
ذرائع کے مطابق یو اے ای کی جانب سے 2 ارب ڈالر کا ڈپازٹ جلد رول اوور کیے جانے کا امکان ہے‘ وزیراعظم آفس اور وزارت خزانہ کی قرض رول اوورکرانے کیلئے بات چیت جاری ہے۔
یو اے ای کی جانب سے مجموعی طور پر3 ارب ڈالر اسٹیٹ بینک میں رکھوائے گئے ہیں جس میں سے دو ارب ڈالرز جنوری 2024 تک رکھوائے گئے تھے۔

مزید پڑھیں:  چارسدہ : فریقین میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق،8شدید زخمی