کابل، مولانا فضل الرحمان کی ملا ہیبت اللہ اخوندزادہ سے ملاقات

ویب ڈیسک: افغان طالبان کے سپریم لیڈر ملا ہیبت اللہ اخوندزادہ سے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی ملاقات ہوئی۔ مولانا فضل الرحمان افغان حکومت کی دعوت پر وفد کے ہمراہ افغانستان کے دورے پر موجود ہیں جہاں ان کی افغان وزیراعظم، نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سمیت دیگر حکام سے ملاقاتیں کیں۔
مولانا فضل الرحمان نے افغان طالبان کے سپریم لیڈر ملا ہیبت اللہ اخوندزادہ سے ملاقات کی۔ افغان حکام نے طالبان امیر اور فضل الرحمان کی ملاقات کی تصدیق کی تاہم افغانستان میں ملاقات کے مقام اور شرکاءسے متعلق کچھ بتایا گیا ہے نہ ہی ملاقات کے حوالے سے کوئی تفصیلات سامنے آسکی ہیں۔
ذرائع کے مطابق افغان سپریم لیڈر اور فضل الرحمان کے درمیان ون آن ون ملاقات ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم کی پاکستانی سفیر کو کرغستان میں طلباء کی معاونت کی ہدایت