یمن، حوثیوں کا بحیرہ احمر میں بڑا حملہ، ڈرونز بھی استعمال کئے گئے

ویب ڈیسک: یمن کے حوثیوں نے بحیرہ احمر میں بڑا حملہ کیا ہے جسے اب تک کا سب سے بڑا حملہ قرار دیا جا سکتا ہے۔ حملے کے دوران 21 ڈرونز، دو اینٹی شپ کروز اور اینٹی شپ بیلسٹک میزائلوں سے بحیرہ احمر میں کارروائی کی گئی۔ امریکا اور برطانیہ کی فوج نے شپنگ لائن پر حملہ ناکام بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔
حوثی ترجمان کا کہنا ہے کہ بحیرہ احمر میں امریکی جہاز کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ غزہ جنگ بندی تک بحیرہ احمر اور بحیرہ عرب میں اسرائیلی بندرگاہوں کی طرف جانے والے بحری جہازوں پر حملے جاری رکھے جائیں گے۔
یاد رہے کہ یمن کے حوثیوں کی جانب سے بحیرہ احمر میں بڑا حملہ کیا گیا جس میں ڈرونز سمیت اینٹی شپ کروز اور اینٹی شپ بیلسٹک میزائلوں کا استعمال کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  ضمنی انتخابات میں کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری