الیکشن بارے بے یقینی صورتحال، ورلڈ بینک نے پریشانی ظاہر کر دی

ویب ڈیسک: پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات کے حوالے سے جاری بے یقینی صورتحال کےحوالے سے ورلڈ بینک نے بھی اپنی پریشانی سے آگاہ کر دیا۔
اس حوالے سے ورلڈ بینک کا کہنا ہے کہ 2024ء کے انتخابات اور اس حوالے سے پائی جانے والی بے یقینی سے غیر ملکی سرمایہ کاری متاثر ہو سکتی ہے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیاہے کہ اگر سیاسی و سماجی بے چینی کے ساتھ تشدد بھی بڑ ھ گیا تو اس سے کمزور معیشت اور معاشی ترقی کی شرح مزید خراب ہوگی۔
پاکستان کا جولائی 2023 سے جون 2024 تک کا اکنامک آئوٹ لک غیر فعال ہے اور ترقی کی شرح کا تخمینہ صرف 1.7 فیصد ہے۔ اس کے باوجود گلوبل اکنامک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ انتخابات سے قبل اخراجات میں اضافے اور بے یقینی صورتحال ترقی کے امکانات متاثر کر سکتی ہے۔

مزید پڑھیں:  نیب کی علی امین گنڈاپور کو کلین چٹ، رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع