قومی اسمبلی کیلئے ایم کیو ایم کے امیدواروں کے نام فائنل

ویب ڈیسک: الیکشن 2024ء کیلئَے ایم کیو ایم نے بھی اہنی کارروائیاں تیز کر دیں، قومی اسمبلی کیلئے ایم کیو ایم نے کراچی سے اپنے امیدوار فائنل کر لئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کے منتخب امیدواروں میں این اے 232 سے آسیہ اسحاق، این اے 233 جاوید حنیف، این اے 234 ابو بکر، این اے 235 اقبال محسود، این اے 236 حسان صابر، این اے 237 رؤف صدیقی، این اے 238 صادق افتخار اور این اے 240 سے ارشد ووہرہ کے نام شامل ہیں۔
این اے 241 اور این اے 244 سے ڈاکٹر فاروق ستار، این اے 242 اور 247 مصطفیٰ کمال، این اے 243 ہمایوں عثمان، این اے 245 حفیظ الدین، این اے 246 امین الحق، این اے 248 خالد مقبول صدیقی، این اے 249 احمد سلیم صدیقی اور این اے 250 سے فرحان چشتی ایم کیو ایم کے امیدوار ہوں گے۔

مزید پڑھیں:  عالمی برادری اسرائیلی حارجیت روکنے کیلئے کردار ادا کرے، سعودی عرب