پاکستانی نژاد امریکی فوزیہ جنجوعہ ٹاؤن ماؤنٹ لارل سے میئر منتخب

ویب ڈیسک: پاکستانی نژاد امریکی خاتون فوزیہ جنجوعہ نے ریاست نیو جرسی کے ٹاؤن ماؤنٹ لارل سے میئر منتخب ہو کر تاریخ رقم کردی۔ حلف برداری کی تقریب نیو جرسی کے قصبے ماؤنٹ لارل کے ٹاؤن شپ ہال میں منعقد ہوئی۔ اس دوران پاکستانی نژاد امریکی خاتون ہاتھ میں قرآن اٹھائے حلف برداری تقریب میں شریک ہوئیں۔
اس موع پر فوزیہ جنجوعہ کا کہنا تھا کہ مجھے تاریخ کی پہلی پاکستانی اور مسلمان خاتون کے طور پر میئر منتخب ہونے کا اعزاز حاصل ہوا ہے اور یہ مجھ سمیت ہم سب پاکستانیوں کے لیے فخر کی بات ہے۔
فوزیہ جنجوعہ کے مطابق انہوں نے امریکا سے تعلیم حاصل کی اور کمیونٹی سروس کرنا ان کا شوق رہا ہے۔ انہوں نےاس عہد کا بھی اعادہ کیا کہ منصب سنبھال کر مسلمانوں کی حقیقی ترجمانی کرونگی۔

مزید پڑھیں:  سنی اتحادکونسل کی مخصوص نشستوں کامعاملہ:پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل