زہریلے اجزا کا انکشاف

پشاور کی کمپنی کے کھانسی کے شربت میں زہریلے اجزا کا انکشاف

ویب ڈیسک :پشاور کی فارماسیوٹیکل کمپنی کے کھانسی کے شربت میں زہریلے اجزا کا انکشاف ہواہے جس پر ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے فارما کمپنی ایم کے بی کے شربت واپس منگوا لیے۔
ڈریپ حکام کے مطابق کھانسی کے شربت میں تھائی لینڈ سے درآمد شدہ پروپلین گلائیکول نامی خام مال استعمال ہوا ہے جو زہریلہ ہے، جس کی مقدار 25 فیصد پائی گئی ہے۔
ڈریپ نے پورے ملک سے تھائی لینڈ سے درآمد شدہ خام مال واپس منگوا لیا، حکام کا کہنا ہے کہ ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی گئی ہے جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

مزید پڑھیں:  گوشت کا معیار جانچنے کیلئے لیبارٹری کا قیام لائق تحسین قرار