آمد ورفت متاثر

ملک بھر میں میدانی علاقوں میں دھند کی وجہ سے آمد ورفت متاثر

ویب ڈیسک: ملک بھر میں میدانی علاقوں میں دھند کی وجہ سے آمد ورفت متاثر ہوئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے کئی علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا
جبکہ پنجاب، بالائی سندھ اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں رہے۔
ذرائع کے مطابق حدنگاہ انتہائی کم ہونے کی وجہ سے موٹرویز کو مختلف مقامات سے بند کر دیا گیا۔
ترجمان موٹروے پولیس نے کہا کہ موٹرویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کیلئے بند کیا جاتا ہے۔
موٹرویز انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ شہری زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات پر سفر کرنے کو ترجیح دیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اور شمالی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہے گا۔
گلگت بلتستان اور بالائی خیبرپختونخوا میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور برف باری کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں:  پاک ایران گیس منصوبے پر فیصلہ ملکی مفاد میں کریں گے،اسحاق ڈار