کرونا کی تصدیق

کراچی، بیرون ملک سے آنیوالے مزید 3 مسافروں میں کرونا کی تصدیق

ویب ڈیسک: کراچی میں بیرون ملک سے آنیوالے مزید 3 مسافروں میں کرونا کی تصدیق کر دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق بیرون ملک سے کراچی آنیوالے مزید 3 مسافروں کا ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ مثبت آگیا۔
جس کے بعد کراچی میں جے این ون ویریئنٹ کے کیسز کی تعداد 5 ہوگئی ہے۔
کورونا کی جے این ون ویریئنٹ کے پانچوں کیسز کے نتائج کراچی کے نجی اسپتال کی لیبارٹری نے جاری کئے۔
جن مسافروں میں کورونا کی تصدیق ہوئی ان میں قمبرشہداد کوٹ کا رہائشی 21 سالہ نصیر جو جدہ سے کراچی پہنچا تھا شام ہے۔
شمالی وزیرستان کا 22سالہ رہائشی ابوظہبی سے اور مہمند ایجنسی کا رہائشی 22سالہ تیسرا مسافر جدہ سے کراچی پہنچا تھا۔
واضح رہے متاثرہ مسافروں میں کووڈ19 کی ممکنہ علامات کے پیش نظر ان کا ٹیسٹ کیا گیا تھا۔
ان تینوں کیسز کیساتھ اب تک سندھ میں جے این ون کے 5 کیس رپورٹ ہوچکے ہیں۔
محکمہ صحت کورونا کے جے این ون ویریئنٹ سے متعلق الرٹ کے حوالے سے سندھ کے ڈی ایچ اوز، ٹی ایچ کیوز اور اسپتالوں میں ہدایات جاری کی جاچکی ہیں۔
طبی ماہرین کے مطابق کورونا کا نیا ویریئنٹ پہلے جیسا طاقتور نہیں ہے، عوام سے اپیل ہے کہ ممکنہ پھیلاؤ سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

مزید پڑھیں:  ڈالر کی قیمت میں کمی، 278 روپے 3 پیسے کا ہوگیا