ایل پی جی

ایل پی جی کی قیمت میں خود ساختہ اضافہ

ویب ڈیسک :ملک میں ایل پی جی مافیا بھی بے لگام ‘قیمت میں 40 سے 60 روپے فی کلوگرام کا خود ساختہ اضافہ کر دیا۔
اوگرا نے ایل پی جی کی سرکاری قیمت 256 روپے مقرر کی تھی لیکن مارکیٹ میں فی کلو ایل پی جی 310 روپے سے لیکر 320 روپے میں فروخت کی جا رہی ہے۔
گھریلو سلنڈر 3 ہزار 26 روپے کے بجائے 3550 روپے سے لیکر 3570 روپے میں فروخت ہونے لگا۔
ڈیلرز کا کہنا ہے ہمیں مہنگی ایل پی جی ملے گی تو سستی کہاں سے فروخت کریں۔
دوسری جانب گیس صارفین نے ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کو ناجائز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سب اوگرا اور سرکاری اداروں کی ملی بھگت سے ہو رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  جعلی سرکار کو جلد زمین بوس کردیں گے ، بیرسٹر سیف