حتمی فہرستیں

عام انتخابات‘امیدواروں کی حتمی فہرستیں آج جاری ہوں گی

ویب ڈیسک :ملک بھر میں ہونے والے عام انتخابات کے انتخابی نشانات سمیت امیدواروں کی حتمی فہرستیں آج جاری ہوں گی ۔
الیکشن کمیشن نے 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کر دیے ہیں۔ ریٹرننگ افسران انتخابی نشانات سمیت امیدواروں کی حتمی فہرستیں آج آویزاں کریں گے۔
ریٹرننگ افسران الیکشن ایکٹ سیکشن 68 کے تحت حتمی فہرستیں مرتب کریں گے اور اس کو آویزاں کرنے کے ساتھ ساتھ الیکشن کمیشن کو بھی بھجوائیں گے۔ الیکشن ایکٹ کے تحت کمیشن حتمی فہرستیں اپنی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کرے گا۔
سپریم کورٹ کے فیصلے بعد پاکستان تحریک انصاف بطور سیاسی جماعت الیکشن کمیشن میں حصہ نہیں لے سکی گی ۔

مزید پڑھیں:  پی ایس ایل 10:پلے آف میچزکیلئے بیرون ملک وینیوز کی تجویز