اسرائیل

غزہ جنگ، اسرائیل کو 54 ارب ڈالر کا مزید نقصان ہو سکتا ہے، اقتصادی ماہرین

ویب ڈیسک: بینک آف اسرائیل کے مطابق غزہ جنگ پر اسرائیلی معیشت کو 54 ارب ڈالر کا مزید نقصان ہو سکتا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق غزہ جنگ کے اسرائیل کی معاشی صورتحال پر مرتب ہونیوالے تباہ کن اثرات نے ماہرین کو تشویش میں مبتلا کردیا۔
بینک آف اسرائیل کا تخمینہ ہے کہ 2023 اور 2025 کے درمیان غزہ کی جنگ پر تقریباً 54 بلین ڈالر (210 بلین اسرائیلی شیکل) خرچ کئے جائیں گے۔
رپورٹ کے مطابق 7 اکتوبر سے، اسرائیل نے جنگ پر 6.6 بلین ڈالر (24.7 بلین اسرائیلی شیکل) کی سرمایہ کاری کی ہے۔
جس میں اسرائیل کی سرحدوں کو مضبوط بنانے اور بے گھر ہونیوالے 100,000 سے زیادہ لوگوں کیلئے مالی امداد شامل ہے۔
اقتصادی ماہرین کے مطابق اسرائیل میں موجود بین الاقوامی کاروباری ادارے اور کمپنیاں اپنے کاروبار اور سرمایہ کاری واپس لینے پر غور کررہی ہیں۔
اعداد وشمار کے مطابق یہ واضح ہو رہا ہے کہ اسرائیلی صارف اس وقت غیر ضروری مصنوعات کی خریداری سے گریز کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
جس کی وجہ سے تفریحی کمپنیوں اور لگژری مصنوعات کی فروخت کافی حد تک متاثر ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں:  نیا قرض پروگرام:بجٹ اہداف پر کام جلدمکمل کرنے کا فیصلہ