100 دنوں میں

100 دنوں میں اسرائیل کی ایک ہزار گاڑیاں تباہ کردیں، حماس

ویب ڈیسک: حماس کے القسام بریگیڈز کے ترجمان ابوعبیدہ کا کہنا ہے کہ 7 اکتوبر سے ہم نے 1000 اسرائیلی فوجی گاڑیوں کو تباہ یا ناکارہ کیا۔
ابو عبیدہ نے کہا کہ غزہ جنگ کے 100 دن مکمل ہونے پر واضح کیا کہ ہم جو بھی ہتھیار استعمال کرتے ہیں وہ وہی ہیں جو قسام نے خود بنائے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حالیہ ہفتوں میں بہت سے اسرائیلی اسیران کی قسمت کا کچھ پتہ نہیں ہے کیونکہ ان میں سے اکثر اسرائیلی بمباری کی وجہ سے مارے گئے ہیں۔
دوسری جانب اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ 100 دنوں میں غزہ میں مارے جانے والے 24000 میں سے 9000 کے قریب جنگجو تھے۔
اسرائیلی فوج نے کہا کہ مارے جانیوالے جنگجوؤں میں 19 میجر جنرل اور دو بریگیڈئر جنرل شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  مولانا فضل الرحمان کے مارچ سے سختی نہیں کریں گے: رانا ثنا اللہ