اسرائیلی فوج کی واپسی

غزہ سے اسرائیلی فوج کی واپسی شروع ہو گئی

ویب ڈیسک :غزہ سے اسرائیلی فوج کی واپسی شروع ہو گئی اس سلسلے میں اسرائیل نے 36ویں ڈویژن واپس بلا لی‘ یہ ڈویژن غزہ میں لڑنے والے چار فوجی ڈویڑنوں میں سے ایک ہے جب کہ باقی تین ڈویڑن انکلیو میں رہیں گے۔
36 ویں ڈویژن آرام اور تربیت کے لیے اسرائیل واپس آئے گی اس سے پہلے کہ یہ فیصلہ کیا جائے کہ آیا اسے دوبارہ تعینات کیا جائے گا۔
اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے ڈویڑن میں اسرائیلی فوجیوں کے انخلاءکا جشن مناتے ہوئے فوٹیج شیئر کیں۔
فوج نے ایک بیان میں کہا تھا کہ پانچ بریگیڈز یا کئی ہزار فوجیوں کو تربیت اور آرام کے لیے آنے والے چند ہفتوں میں غزہ سے باہر نکالا جا رہا ہے۔
اسرائیلی فوج کی نقل و حرکت اس بات کی طرف اشارہ کرتی ہے کہ غزہ کے کچھ علاقوں بالخصوص شمالی نصف حصے میں جنگ کی شدّت کم ہو رہی ہے ۔

مزید پڑھیں:  دکی میں بارودی سرنگ کے دھماکے:ایک شخص جاں بحق،18زخمی