چین

بلوچستان حملہ :چین کی پاک ایران سے تحمل سے کام لینے کی اپیل

ویب ڈیسک :بلوچستان میں ایران کی جانب سے ہونے والے حملے پر چین نے فریقین سے تحمل سے کام لینے کی اپیل کردی ۔
گزشتہ روز ایرانی فورسز نے بلوچستان کی جانب سے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلوچستان میں میزائل اور ڈرون حملے کیے گئے تھے۔
اس معاملے پر چین کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں ایران اور پاکستان سے تحمل سے کام لینے کی اپیل کی گئی ہے۔
چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ فریقین سے کشیدگی میں اضافے کا باعث بننے والے اقدامات سے گریز کا مطالبہ کرتے ہیں، امن و استحکام کو برقرار رکھنے کیلئے دونوں ملک مل کر کام کریں۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، شرجیل میمن