میزائل حملوں کا اعتراف

ایران کا پاکستان کی حدود میں میزائل حملوں کا اعتراف

ویب ڈیسک :ایران کا پاکستان کی حدود میں پر بیلسٹک میزائلوں حملوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی خود مختاری کا احترام کرتے ہیں لیکن اپنی سکیورٹی پر سمجھوتہ نہیں کریں گے‘ہم نے پاکستانی سرزمین پر ایرانی دہشت گردوں کو مارا ہے۔
ایرانی وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہ عین نے اس حوالے سے کہا کہ ہم نے پاکستانی حکام سے کئی بار بات کی کہ ان کے سرحدی علاقے میں پناہ گزین ایرانی دہشت گرد گروپ جیش العدل جو اسرائیل سے منسلک ہے جنہوں ہمارے سکیورٹی اہلکاروں کو قتل کیا ہے۔
ایران کے وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ ہم عراق اور پاکستان کی سلامتی کو ایران کی سلامتی سمجھتے ہیں‘ جب ہمارے قومی مفاد کی بات آتی ہے تو ہمیں کوئی ہچکچاہٹ نہیں ہے‘ہم نے پاکستانی سرزمین پر ایرانی دہشت گردوں کو مارا ہے ۔

مزید پڑھیں:  نجی یونیورسٹیوں سمیت تمام اداروں کیلئے لفظ نیشنل کے استعمال پر پابندی