یمنی حوثی گروپ دوبارہ عالمی دہشتگرد تنظیموں کی فہرست میں شامل

ویب ڈیسک: امریکہ نے یمنی حوثی گروپ کو دوبارہ عالمی دہشتگرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کر لیا۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ حوثی گروپ کو خصوصی عالمی دہشت گرد قرار دے رہے ہیں، یہ اقدام بحیرہ احمر میں مسلسل حملوں اور خطرات پر کیا گیا ہے۔
وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد حوثی گروپ کو ہتھیاروں اور مالی امداد کی فراہمی سے بھی روکنا ہے، حوثی گروپ بحیرہ احمر، خلیج عدن میں حملے روک دے تو فیصلے کو بدلا جا سکتا ہے۔
دوسری جانب حوثی گروپ نے ردعمل میں کہا ہے کہ امریکی اقدام کے باوجود اسرائیل جانے والے جہازوں پر حملے جاری رہیں گے۔
امریکا کا ہمیں دہشت گرد قرار دینا ہماری کارروائیوں پر اثرانداز نہیں ہوگا۔
یاد رہے امریکی صدر جو بائیڈن نے 2021 میں حوثی گروپ کو دہشت گردوں کی فہرست سے نکال دیا تھا۔

مزید پڑھیں:  مانسہرہ میں آسمانی بجلی گرنے سے 3افراد جاں بحق