گدھوں کی افزائش

گدھوں کی افزائش کیلئےمنصوبہ تیار، خصوصی مراکز کے قیام کا فیصلہ

ویب ڈیسک :حکام نے چاروں صوبوں میں گدھوں کی افزائش کیلئے مراکز قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی تجارت کا اجلاس ہوا جس میں خراب گوشت کی وجہ سے متحدہ ارب عمارت میں پاکستانی گوشت کی برآمد پر پابندی کا جائزہ لیا گیا۔
سینیٹر دینش کمار نے کہا کہ اس اقدام سے ملک کا نقصان ہوا اور گوشت کی درآمدات گر گئی، ابھی تک شپنگ لائن کے خلاف کوئی قانونی کاروائی کیوں نہیں کی گئی، ذمہ داران کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے، متحدہ عرب امارات نے پاکستان سے گوشت درآمد پر پابندی عائد کر دی، اس سے ملک کی بدنامی ہوئی۔
حکام نے جواز دیا کہ پاکستان کی بندگاہ سے جاتے وقت گوشت سلامت تھا، شپنگ لائن میں مسئلہ تھا ٹیمپریچر کی وجہ سے جب گوشت یو اے ای پہنچا تو خراب ہوا تھا۔
ذیشان خانزادہ نے کہا کہ وزارت تجارت اس معاملے کی مکمل تحقیقات کرے تاکہ ذمہ داری کا تعین کیا جا سکے۔
سلیم مانڈوی والا نے پوچھا کہ ملک سے گدھے کس طرح برآمد ہو رہے ہیں۔
اینیمل ہسبنڈری کمشنر نے کہا کہ ملک سے فی الحال کوئی گدھے برآمد نہیں ہو رہے ، گدھوں کے گوشت کی برآمد کیلئے گوادر میں سلاٹر ہاؤس کی منظوری دی گئی ہے، تمام صوبوں میں گدھوں کی افزائش کیلئے ایک ایک سنٹر قائم کیا جائے گا، گدھوں کے گوشت کی برآمد کے وسیع مواقع ہیں۔

مزید پڑھیں:  چیئرمین پشاور بورڈ پروفیسر نصر اللہ کی ڈیپوٹیشن ختم ،محکمہ میں رپورٹ نہ کر سکے