خیبر پختونخوا میں دھند

سندھ، پنجاب اور خیبر پختونخوا میں دھند کے ڈیرے، موٹرویز بند

ویب ڈیسک: سندھ کے بالائی علاقوں، پنجاب اور خیبر پختونخوا میں دھند کے باعث موٹرویز بند کو ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا ہے۔
موٹر وے ایم ون اسلام آباد سے پشاور تک بند کر دی گئی ہے جبکہ اسلام آباد لاہور ایم ٹو اور ملتان سکھر کے مختلف سیکشن بھی ٹریفک کیلئے بند کر دئیے گئے ہیں۔
دھند کے باعث حد نگاہ کم ہونے سے شاہراہوں پر بھی عوام کو آمد ورفت میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق کالام میں منفی 06، گلگت اور استور میں منفی 05، کوئٹہ میں 1، اسلام آباد اور مظفر آباد میں 2، ملتان اور مٹھی میں 4، لاہور، بہاولپور، ڈیرہ غازی خان، فیصل آباد، ساہیوال اور پشاور میں 5، سکھر میں 6، سبی میں 7 اور کراچی میں کم سے کم درجہ حرات 13ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  جبالیہ میں حماس سے جھڑپ، 5 اسرائیلی فوجی ہلاک، 7 زخمی