شہری سراپا احتجاج

نوشہرہ:سوئی گیس بلوں میں اضافے کیخلاف شہری سراپا احتجاج

ویب ڈیسک :سوئی گیس بلوں میں بے تحاشا اضافے کے خلاف نوشہرہ کے شہری سراپا احتجاج بن گئے ‘بلوں میں ظالمانہ اضافے واپس لینے کا مطالبہ کیا ۔
تفصیلات کے مطابق نوشہرہ کے چھ دیہی علاقوں کے مکینوں نے سوئی گیس بلوں میں اضافے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اس دوران محکمہ سوئی گیس کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی ۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ آئے روز برھتی مہنگائی میں سوئی گیس کے بلوں میں اضافی ٹیکسز کسی صورت قبول نہیں ۔
مظاہرین نے دھمکی دی کہ اگر سوئی گیس بلوں میں اضافی ٹیکسز کا فیصلہ واپس نہیں لیا گیا تو احتجاجاً گیس میٹر اتاردیں گے ۔

مزید پڑھیں:  این آر او نہیں، پاکستان کے مستقبل کیلئے مذاکرات چاہتے ہیں، شہریار آفریدی