آفتاب شیرپاﺅ

پی ٹی آئی نے خیبر پختونخوا کو معاشی بدحالی کا شکارکردیا ہے‘آفتاب شیرپاﺅ

ویب ڈیسک :قومی وطن پارٹی کے مرکزی چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپاﺅ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے خیبر پختونخوا میں مسلسل نو سال حکومت کرکے صوبے کو 900ارب روپے سے زائد قرضوں سے صوبہ معاشی بدحالی کا شکارکردیا ہے ۔
چارسدہ کی تحصیل تنگی میں شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آفتاب احمد خان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے وفاق میں ساڑھے چار سالہ دور حکومت میں ملک کو دیوالیہ پن کے قریب کر دیا‘صوبے میں لئے گئے قرضوں کی تحقیقات ہونی چاہئیں ۔
انہوں نے کہا کہ انتخابات میں کارکردگی کی بنیاد پر حصہ لے رہے ہیں کیونکہ ہم نعروں پر نہیں عملی اقدامات پر یقین رکھتے ہیں،نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی سمیت بجلی کے مسئلہ کے حل کیلئے سولرائزیشن سکیم شروع کریں گے ۔
امن،ترقی اور خوشحالی قومی وطن پارٹی کا نصب العین ہے اور اس مقصد کے حصول کو یقینی بنانے کیلئے ہر سطح پر جدوجہد کی جائے گی‘قومی وطن پارٹی کی سیاست کا محور ملک و قوم کی خدمت، صوبہ کے حقوق کا حصول اور عوام کوبنیادی سہولیات کی فراہمی ہے۔

مزید پڑھیں:  بلوچستان میں بارشوں کا تیسرا سپیل جاری، 21 افراد جاں بحق