مشترکہ تربیتی مشقیں

پاک فوج اور رائل سعودی لینڈ فورسز کی مشترکہ تربیتی مشقیں شروع

ویب ڈیسک :پاک فوج اور رائل سعودی لینڈ فورسز کی مشترکہ تربیتی مشقیں اوکاڑہ گیریڑن میں ہو گئی ہیں ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی ) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ مشترکہ ٹریننگ کے آغاز پر دونوں ممالک کے فوجی دستوں نے بہترین عسکری ڈرل پیش کی۔
مشترکہ عسکری ٹریننگ سے دونوں ممالک کی افواج کے دستوں کو اجتماعی جنگی صلاحیتوں کو نکھارنے کا موقع ملے گا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق اس موقع پر دونوں ممالک کے قومی پرچم کی رونمائی کے دوران قومی ترانوں کی دھنیں بھی بجائی گئیں۔
بیان میں مزید بتایا گیا کہ تقریب کے مہمان خصوصی گیریڑن کمانڈر تھے، مہمان خصوصی نے دونوں ملکوں کی افواج کے افسروں اور جوانوں کو ٹریننگ کے بیجز لگائے۔

مزید پڑھیں:  جنوبی وزیرستان کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اغوا، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا نوٹس