غیر قانونی مقیم افغانیوں کا انخلاء جاری، مزید 72 خاندان لوٹ گئے

ویب ڈیسک: پاکستان سے غیر قانونی مقیم افغانیوں کا انخلاء جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق مزید 72 خاندان لوٹ گئَے۔
ان واپس لوٹنے والے 72 خاندانوں میں 613 افغان شہریوں شامل ہیں جن میں 178 مرد، 137 خواتین اور 298 بچے ہیں۔ ذرائع کا اس حوالے سے مزید کہنا ہے کہ ان 72 خاندانوں کی واپسی کیلئے 55 گاڑیوں کا انتظام کیا گیا تھا۔
یاد رہے کہ پاکستان سے جانے والے غیر قانونی مقیم افغانیوں کی کل تعداد 4 لاکھ 72 ہزار 800 ہو گئی ہے جبکہ ابھی افغانیوں کا انخلاء جاری ہے۔

مزید پڑھیں:  نوشہرہ، گھریلو حالات سے تنگ آکر بہن بھائی نے دریا میں چھلانگ لگادی