چین کے سرحدی علاقے میں 7 اعشاریہ 2 شدت کا زلزلہ

ویب ڈیسک: چین کے سرحدی علاقے میں زلزلہ سے آس پاس کا سارا علاقہ لرز اٹھا۔ زلزلہ کی شدت 7 اعشاریہ 2 ریکارڈ کی گئی۔
زلزلہ پیما مرکز کی جانب سے جاری ہونیوالی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ زلزلے کا مرکز چین کا سرحدی علاقہ سنکیانگ تھا۔ ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند میں بھی زلزلے محسوس کیا گیا جس کی شدت 4 بتائی جا رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق زلزلہ سے عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا اور 40 آفٹر شاکس کے بعد لوگ سخت سردی کے باوجود گھروں سے باہر نکل آئے تاہم کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاعات نہیں۔
اس حوالے سے چینی زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ 7 اعشاریہ 2 شدت کے زلزلے کے بعد 40 آفٹر شاکس بھی ریکارڈ کیے گئے۔ اس واقعہ کے بعد ریلوے کا نظام متاثر رہا اور 27 ٹرینیں روک دی گئیں۔

مزید پڑھیں:  آٹا مزید سستا، 300 روپے کی کمی کے ساتھ 20 کلو آٹے کا تھیلا 1900 روپے کا ہو گیا