لکی مروت، 11 افراد کے قتل میں ملوث 2 مزید ملزمان گرفتار

ویب ڈیسک: لکی مروت میں 11 افراد کے قتل میں ملوث 2 مزید ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ضلع لکی مروت 10جنوری کو تختی خیل میں ایک ہی گھرانے کے 11 افراد کے قتل میں ملوث مزید 2 ملزمان گرفتار کر لئے گئے۔
واضح رہے کہ ملزمان نے مستورات کے تنارعے پر ایک ہی خاندان کے 11 افراد کو بے دردی سے قتل کیا تھا۔
پولیس ذرائع کے مطابق ڈی پی او طارق حبیب خان کو سانحہ تختی خیل واقعے میں ملوث دو نامزد ملزمان کے بارے میں اطلاع موصول ہوئی تھی جس بنا پر کاروائی کی گئی۔
پولیس ترجمان کے مطابق اختر نواز ولد امیر نواز سکنہ دتہ خیل حال کوٹ قلندر اور امجد عرف مجڑ ولد فیض اللہ سکنہ کوٹ قلندر مسافر بس میں بنوں سے براستہ لکی مروت پنجاب فرار ہونے کی کوشش کررہے تھے۔
ڈی ایس پی نورنگ اعظیم خان کی قیادت میں ایس ایچ او نورنگ عبدالصمد قریشی بمعہ ون فائیو پولیس نے بروقت گنڈی چوک پر ناکہ بندی کر کے مسافر بس سے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا
گرفتار ملزمان کو حوالات منتقل کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ تفتیش کا عمل مکمل ہونے کے بعد میڈیا کے سامنے پیش کیا جائیگا۔

مزید پڑھیں:  ریئل اسٹیٹ سیکٹر بھی آئی ایم ایف کے ریڈار پر آ گیا