خطے میں امن کیلئے کوششیں تیز کی جائیں، سعودی کابینہ

ویب ڈیسک: غزہ میں جاری جنگ کے تناظر میں سعودی کابینہ نے کہا ہے کہ خطے میں امن کیلئے کوششیں تیز کی جائیں۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب نے غزہ میں جاری اسرائیل اور فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس کے درمیا ن جنگ فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کر دیا۔
سعودی فرمانروا سلمان بن عبدالعزیز کی زیرصدارت سعودی کابینہ کا اجلاس ہوا،
اجلاس میں اسرائیل اور فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس کے درمیان جاری جنگ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سعودی کابینہ نے کہا ہے کہ غزہ میں فوری جنگ بندی کی جائے،
سعودی کابینہ نے کہا ہے کہ غزہ میں فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کو روکا جائے اور فلسطینیوں تک امداد پہنچانے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔
اجلاس میں سعودی کابینہ کا کہناتھا کہ خطے میں دیرپا امن کیلئے کوششیں تیز کی جائیں۔

مزید پڑھیں:  ججزخطوط پر ازخود نوٹس، ہمیں‌عدلیہ کو بااختیار بنانا ہے، سپریم کورٹ