اختیارات کا ناجائز استعمال، ریٹرننگ افسر این اے 44 ڈیرہ برطرف

ویب ڈیسک: قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 44 ڈیرہ اسماعیل خان کے ریٹرننگ افسرکو عہدہ و اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے پر برطرف کر دیا گیا۔
الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق ریٹرننگ آفسر پر اپنے حلقے کے ایک امیدوار کا انتخابی نشان بلاجواز تبدیل کرنے کا الزام تھا، واقعہ کی الیکشن کمیشن نے مکمل تحقیقات کرائیں جس میں معاملہ کھل کر سامنے آ گیا۔ الیکشن کمیشن کی تحقیقات سے یہ بات ثابت ہو گئی کہ ریٹرننگ افسر نے اپنے اختیارات سے تجاوز کیا۔
اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے سید گلفام عباس شاہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کو اس حلقہ این اے 44 میں بطور ریٹرننگ افسر تعینات کر دیا۔

مزید پڑھیں:  عمان، بارشوں کے پیش نظر سکول بند، سیلاب الرٹ جاری