الیکشن2024ء، خیبرپختونخوا میں‌ 4812 پولنگ سٹیشن حساس ترین قرار

ویب ڈیسک: الیکشن2024ء کے لئے تیاریاں مکمل ، خیبرپختونخوا میں‌4812 پولنگ سٹیشن حساس ترین قرار دے دیئے گئے.
ذرائع کے مطابق رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد کے ساتھ ساتھ پولنگ سٹیشن کا مرحلہ بھی مکمل کر لیا گیا ہے.
تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 19 لاکھ 28 ہزار 120 ہیں.
ان میں 54 فیصد مرد اور 45 فیصد خواتین ووٹرز شامل ہیں جو اپنا حق رائے دہی استعمال کرینگے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سےجاری ہونیوالی دستاویز میں بتا گیا ہے کہ صوبہ میں 35 ڈی آر اوز، 160 آر اوز، 320 اسسٹنٹ ریٹرنگ افسران تعینات ہونگے۔
اس حوالے سے مزید بتایا گیا ہے کہ صوبہ خیبرپختونخوا میں 15 ہزار737 پولنگ سٹیشن اور 47 ہزار526 پولنگ بوتھ قائم کئَے جائِینگے۔
انتخابات کیلئے قائم 15 ہزار 737 پولنگ سٹیشنز میں 4812 پولنگ سٹیشن حساس ترین قرار دیئَے گئے ہیں جبکہ 6 ہزار 581 حساس اور4 ہزار 344 پولنگ سٹیشن نارمل قرار دیئے گئے ہیں۔
صوبائی الیکشن کمیشن کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 4 ہزار 844 میل اور4 ہزار286 فی میل پولنگ بوتھ قائم کیے جائیں گے جن پر ایک لاکھ 82 ہزار 755 نفوس پر مشتمل عملہ تعینات ہوگا۔
الیکشن کی ڈیوٹی کرنے کیلئَے 16 ہزار 524 پریذائیڈنگ افسران جبکہ 99 ہزار 805 اسسٹنٹ پریذائیڈنگ افسران فرائض انجام دینگے۔

مزید پڑھیں:  غزہ کی مکمل تعمیر نو میں 80 سال لگ سکتے ہیں، اقوام متحدہ