لنڈیکوتل میں ٹریفک حادثہ

لنڈیکوتل میں ٹریفک حادثہ ‘سابق ایم پی اے سمیت 4افراد زخمی

ویب ڈیسک :لنڈی کوتل میں ٹریفک حادثے کے دوران سابق ایم پی اے شفیق شیر سمیت 4افراد زخمی ہو گئے ۔
پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث موٹر کار اور لینڈ کروز کے درمیان تصادم کے نتیجے میں پیش آیا ۔
حادثے میں سابق ممبر صوبائی اسمبلی اور مسلم لیگ ن کے رہنماءاور امیدوار پی کے 69شفیق شیر سمیت 4افراد زخمی ہو گئے ہیں ۔
زخمیوں کو فوری طورپر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کردی گئی ۔
تمام زخمیوں حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے ۔

مزید پڑھیں:  آزاد کشمیر میں سیکورٹی صورتحال کے پیش نظر ایف سی کی تعیناتی کا فیصلہ