اسد قیصر

40 سالہ افغان جنگ کا سب سے زیادہ نقصان پاکستان کو ہوا، اسد قیصر

ویب ڈیسک: تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ افغانستان کی 40 سالہ جنگ سے پاکستان کو بہت زیادہ نقصان اُٹھانا پڑا۔
تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے دعویٰ کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے انہیں 3بار صدر پاکستان بنانے کی پیشکش کی تھی۔
سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا صوابی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ امریکا نے عمران خان سے پاکستان میں اڈے مانگے تھے، لیکن انہوں نے امریکا کو انکار کیا جس کی وجہ سے آج وہ جیل میں ہیں۔
اسد قیصر نے مزید کہا نوازشریف کی سلیکشن ہوچکی ہے۔
اسد قیصر نے دعویٰ کیا کہ پروٹوکول کی وجہ سے انہوں نے صدر پاکستان کا عہدہ نہیں لیا، علاقے کی تعمیر وترقی کیلئے اسپیکر شپ کا عہدہ لیا۔
اسد قیصر نے اپنے خطاب میں کہا کہ 40 سال افغانستان میں جنگ ہوئی جس کی وجہ سے ہمارا ملک تباہ ہوا۔

مزید پڑھیں:  پشاور : ارباب نیاز سٹیڈیم تعمیراتی کام مکمل نہ ہونے کے باعث چارہ گاہ میں تبدیل