خیبرپختونخوا، تعلیم کے عالمی دن کے حوالے سے خصوصی تقریبات کا انعقاد

ویب ڈیسک: تعلیم کے عالمی دن کے حوالے سے خیبرپختونخوا کے تمام اضلاع میں خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ ان تقریبات میں بچوں نے ہاتھوں میں پوسٹر اٹھا رکھے تھے جن پرعلم ٹولو دا پارہ کي تحرير درج تھي۔
تعلیم کے عالمی دن کے حوالے سے تقریبات پشاور سمیت سوات، باجو، مہمند اور دیگر اضلاع میں منتعقد ہوئیں۔ ان تقریب میں اساتذہ نے طلبہ و طالبات کو تعلیم کے زیور کی اہمیت سے روشناس کرایا اور اس کی اہمیت پر زور دیا۔

مزید پڑھیں:  ٹانک :پولیو ڈیوٹی پر مامور پولیس وین پر مسلح افراد کی فائرنگ