الیکشن 2024ء فوج

الیکشن 2024ء، فوج 5 دن تعینات رہے گی، نوٹیفکیشن جاری

ویب ڈیسک: ملک بھر میں‌ ہونے والے الیکشن 2024ء میں فوج 5 دن تعینات رہے گی۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز (نیم فوجی دستوں) کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ فوج کی تعیناتی 5 فروری سے 10 فروری تک ہوگی۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت ملک میں فوج تعینات کی جائے گی، فوج کوئک رسپانس فورس کے طور پر حساس پولنگ سٹیشنز کے باہر تعینات ہو گی۔
فوج کی تعیناتی 5 فروری سے 10 فروری تک ہو گی، فوج کی تعیناتی انتخابات کو شفاف اور پرامن بنانے کے لئے کی گئی ہے۔ سول آرمڈ فورسز پرنٹنگ کارپوریشن آف پاکستان اور پاکستان پوسٹ فاﺅنڈیشن میں بھی تعینات کی گئی ہے۔ سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی 12 جنوری سے 8 فروری تک رہے گی۔
دوسری جانب الیکشن کمیشن نے 8 فروری 2024 کو ہونے والے عام انتخابات میں آرمڈ فورسز کے لئے ضابطہ اخلاق جاری کردیا۔ الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کے مطابق پاک افواج آرٹیکل 245 کے تحت عام انتخابات کے لئے الیکشن کمیشن کی معاونت کریں گی۔
یاد رہے کہ الیکشن شفاف بنانے کیلئے فوج 5 دن تعینات رہے گی جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کیخلاف اپیلوں پر سماعت کل ہوگی