انتخابی میلے کا انعقاد

جامعہ پشاور میں انتخابی میلے کا انعقاد ، یونیورسٹی طلبہ کی کثیر تعداد میں شرکت

ویب ڈیسک :جامعہ پشاور میں انتخابی میلہ تقریب کا انعقاد کیا گیا میلے کا مقصد ووٹنگ کی اہمیت کو اجاگر کرنا، جمہوری عمل میں فعال شرکت اور سیاسی معلومات تک رسائی کو آسان بنانا تھا۔
کوڈ فار پاکستان کے زیر اہتمام انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ سٹڈیز کے تعاون سے منعقدہ تقریب میں یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات کے طلبہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔
تقریب سے شعبہ سیاسیات کے ڈاکٹر عامر رضا اور انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ سٹڈیز کی ڈاکٹر مہناس گل نے انتخابی شرکت اور ووٹر کے حقوق کی تعلیم کی اہمیت پر تفصیلی گفتگو کی ۔
تقریب سے کوڈ فار پاکستان کے سی ای او شاجی احمد نے کہا کہ کوڈ فار پاکستان ملک میں سول سوسائٹی اور حکومتوں کے ساتھ ایسے پلیٹ فارم تیار کرنے کیلئے شراکت داری کی جانب توجہ دیتا ہے جہاں شہری آواز اٹھا سکیں تاکہ انکی رائے اور ایک بہتر مستقبل کی تشکیل میں اپنا حصہ ڈال سکیں۔

مزید پڑھیں:  پشاور، ناجائز منافع خوری عروج پر، سبزیاں اور دال سمیت آٹا بھی مہنگا