اُمیدواروں کو جرمانے

خیبرپختونخوا، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیاں، اُمیدواروں کو جرمانے اور نوٹس

ویب ڈیسک: ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والے امیدواروں کیخلاف ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر لوئر دیر نے کاروائیاں کیں،
پی کے 15 لوئردیر کے آزاد اُمیدوار ہمایون خان کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر 50 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔
پی کے 7 لوئردیر کے آزاد اُمیدوار محبوب شاہ کو بھی کاروائی کے دوران 50 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔
چیئرمین ویلیج کونسل گل آباد لوئر دیر مراد رحمان کو 30 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔
ان اُمیدواروں کو جرمانے 29 جنوری تک جمع کرکے چالان پیش کرنیکی ہدایت کی گئی۔
ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر پشاور کی کارروائی
ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر پشاور نے ضابطہ اخلاق کی خلاف کرنے والے اُمیدواروں کیخلاف کارروائیاں کی ہیں۔
جس کے تحت حلقہ پی کے 79 پشاور سے مسلم لیگ (ن) کے اُمیدوار جلال خان کو 5 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا جبکہ حلقہ پی کے 73 پشاور سے پی ٹی آئی پی کے اُمیدوار ارباب وسیم حیات کو 5 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔
اس کے علاوہ حلقہ پی کے 73 پشاور سے جے یو آئی ف کے اُمیدوار عبدالحسیب کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر 5 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا ہے۔
جبکہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر چیئرمین نیبرہڈ کونسل بہاری کالونی حاجی محمد اسماعیل کو 50 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔
ان اُمیدواروں کو جرمانے 29 جنوری تک جمع کرکے چالان پیش کرنیکی ہدایت کی گئی ہے۔
ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر اپردیر کی کارروائی
ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر اپر دیر نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر چیئرمین ویلیج کونسل نشان بانڈہ اپردیر ملک شاہ الدین کو 5 ہزار روپے جرمانہ کیا اور انہیں 29 جنوری تک جرمانہ جمع کرکے چالان پیش کرنیکی ہدایت کی۔
ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کرم کی کار روائی
ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کرم نے بھی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر حلقہ پی کے 95 کرم، چیئرمین تحصیل کونسل سنٹرل کرم احسان اللہ کو 25 ہزار روپے جرمانہ کیا جبکہ پی کے 96 کرم کے آزاد اُمیدوار علی ہادی پر 15 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔
ڈی ایم کو کی جانب سے اُمیدواروں کو جرمانے 29 جنوری تک جمع کرکے چالان پیش کرنیکی ہدایت کی گئی۔

مزید پڑھیں:  غزہ جنگ:کولمبیا نے اسرائیل سے سفارتی تعلقات منقطع کردیئے