شکایات پر بلاتاخیر

نیب نے شکایات پر بلاتاخیر کارروائی کیلئے نئے قواعد جاری کر دئیے

ویب ڈیسک: قومی احتساب بیورو (نیب) میں شکایات پر بلاتاخیر کارروائی کیلئے نئے قواعد جاری کر دئیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو نے جامع اصلاحات کے پہلے مرحلے میں نئے قواعد وضوابط جاری کئے ہیں جن کے مطابق احتساب عمل اور شفافیت کو مزید بہتر بنا کر عوامی شکایات پر فوری کارروائی یقینی بنائی جائے گی اور نیب کے بارے میں عوامی تاثر دور کیا جائے گا۔
قواعد وضوابط کے مطابق تمام گمنام، غیر سنجیدہ، ناقص اور بدنیتی پر مبنی موصول ہونے والی شکایات بغیر کسی کارروائی کے مسترد کر دئیےجائیں گے اور ایسے درخواست گزار جن کے الزامات ثابت نہیں ہوں گے انہیں قانون کے تحت سزائیں دی جا سکیں گی۔
نیب کی نئی اصلاحات کے تحت شکایت کنندہ اس امر کا پابند ہوگا کہ وہ اپنی درخواست میں تمام مطلوبہ ضروری کوائف کا اندراج یقینی بنائے اور درخواست کے ہمراہ ایک بیان حلفی منسلک کرے جس میں اس امر کی یقین دہانی کرائی گئی ہو کہ اس نے جو الزامات عائد کئے وہ درست ہیں اور ان کے غلط ثابت ہونے پر وہ قانون کے مطابق سزا کا حقدار ہوگا۔

مزید پڑھیں:  جمرود :دریائے کابل سے 9سالہ بچے کی لاش برآمد