عمران خان کی 7 مقدمات

عمران خان کی 7 مقدمات میں ضمانتیں خارج کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار

ویب ڈیسک: لاہورہائیکورٹ نے عمران خان کی 7 مقدمات میں ضمانتیں خارج کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔
لاہور ہائیکورٹ کے تحریری فیصلے میں قرار دیا گیا کہ بانی پی ٹی آئی گرفتاری کے باعث ٹرائل کورٹ میں پیش نہ ہو سکے اور ٹرائل کورٹ نے حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا۔
عدالت نے اپنے تحریری فیصلے میں کہا کہ عمران خان کی ضمانتیں خارج کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جاتا ہے۔
اس کیساتھ ہی عدالت نے ٹرائل کورٹ کو ویڈیو لنک کے ذریعے 6 فروری تک ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ کرنے کی ہدایت بھی کی۔

مزید پڑھیں:  6لاکھ ٹن گندم درآمد کرکے ملکی خزانے کو اربوں کا ٹیکہ لگایا گیا،بیرسٹر سیف