امریکہ

اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں، امریکہ

ویب ڈیسک: وائٹ ہاوس کے ترجمان جان کربی نے کہا کہ امریکہ اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہا ہے۔
امریکی ترجمان جان کربی نے کہا کہ اسرائیل اور حماس میں یرغمالیوں کے ایک اور معاہدے کو آسان بنانے کیلئے ہر وہ چیز جو ہم کر سکتے ہیں کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ بائیڈن نے مصری صدر عبدالفتاح السیسی اور قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے حماس کے ہاتھوں یرغمال بنائے گئے تمام افراد کی رہائی کیلئے کوششوں کے بارے میں بات کی ہے۔
جان کربی نے کہا کہ مشرق وسطیٰ کیلئے ہمارے کوآرڈینیٹر بریٹ میک گرک درحقیقت اس دوپہر کو خطے کے ہم منصبوں کیساتھ بات چیت کے ایک اچھے ماحول سے واشنگٹن واپس آرہے ہیں جس میں یقیناً قطری حکام کو شامل کیا جائیگا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم اس عمل کے بارے میں پُرامید ہیں لیکن ہمیں کسی فوری پیش رفت کی توقع نہیں کرنی چاہئے۔

مزید پڑھیں:  ڈی آئی خان میں فورسز اور پولیس ناکے پر حملہ ناکام،3دہشت گردہلاک