مسلم لیگ ن سیالکوٹ میں

مسلم لیگ ن آج سیالکوٹ میں پاور شو کا مظاہرہ کرے گی

ویب ڈیسک: عام انتخابات کی تیاریوں کے سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ ن آج سیالکوٹ میں پاور شو کا مظاہرہ کرے گی۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف پارٹی کے مرکزی رہنما خواجہ آصف کی میزبانی میں ہونیوالے بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے۔
صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف کے علاوہ پارٹی کی چیف آرگنائزر مریم نواز شریف بھی پارٹی قائد کے ہمراہ ہوں گی۔
جلسہ گاہ کی تیاریاں جوش و خروش سے جاری ہیں، قائدین کے بیٹھنے کیلئے 80 فٹ لمبا اور 20 فٹ اونچا سٹیج تیار کیا گیا ہے،
جلسہ گاہ کے اندر اور اطراف میں میاں نوازشریف، شہباز شریف، مریم نواز، خواجہ آصف کی تصاویر والی فلیکسز اور بینرز آویزاں کر دئیے گئے ہیں۔
نواز شریف کی آمد پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں، ایک ہزار سے زائد پولیس اہلکار، ایلیٹ فورس کے جوان اور افسران ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  ڈی آئی خان :ایمبولینس بکریوں کے ریوڑ پر چڑھ دوڑی،20سے زائد ہلاک