ترکیہ کو ایف 16

امریکہ کی ترکیہ کو ایف 16 جنگی طیاروں کی فروخت کی منظوری

ویب ڈیسک: امریکا نے ترکیہ کو 23ارب ڈالر مالیت کے 40 ایف16 طیاروں کی فراہمی کی منظوری دیدی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکا نے ترکیہ کو ایف16 فراہم کرنے کی منظوری ترک پارلیمنٹ کی جانب سے سویڈن کو نیٹو کی رکنیت دینے کی اجازت کے بعد دی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ کانگریس نے ترکیہ کیساتھ 23 ارب ڈالر مالیت کے معاہدے کی منظوری دی تھی اور امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے جمعے کی رات کو ہی اس کی توثیق کردی۔
امریکا نے ترکیہ کے علاوہ یونان کو 8.6 ارب ڈالر مالیت کے جدید ایف 35 جنگی طیاروں کی فراہمی کی منظوری بھی دی ہے۔

مزید پڑھیں:  انتخابات میں دھاندلی پٔر پی ٹی آئی کا وائٹ پیپر جاری کرنے کا فیصلہ