فلسطین کی امداد

امریکہ برطانیہ نے فلسطین کی امداد بند کرا دی

ویب ڈیسک: امریکہ اور برطانیہ نے فلسطین کی امداد بند کروا دی ہے۔
امریکا، برطانیہ، اٹلی، ہالینڈ، آسٹریلیا اور کینیڈا نے اسرائیل پر حملوں کے الزام میں اقوام متحدہ کی پناہ گزین ایجنسی برائے فلسطین کی فنڈنگ بند کروا دی ہے۔
معاملہ صرف فلسطینیوں کیلئے امداد کی بندش پر نہیں روکا گیا بلکہ اس انتہائی اقدام کیساتھ ساتھ متعلقہ ادارے کے بارہ ملازمین پر حماس سے تعلق اور اس کیلئے کام کرنے کا الزام بھی عائد کیا اور ان کے خلاف تحقیقات بھی شروع کردی گئی ہیں۔
مظلوم فلسطینیوں کی مشکلات میں اضافے کی نیت سے کیے جانے والے اس اقدام کو پوری ڈھٹائی کے ساتھ درست قرار دیتے ہوئے اس کا بھرپور خیر مقدم بھی کیا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں:  گندم کی سرکاری خریداری میں تاخیر،کسان تنظیموں کا احتجاج کا فیصلہ