اسد قیصر

نواز شریف فوری طورپر پختونوں سے معافی مانگیں‘اسد قیصر

ویب ڈیسک :تحریک انصاف کے رہنماءاور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ نوازشریف کو زیب نہیں دیتا کہ وہ پختونوں کو بیوقوف کہیں ‘ن لیگ کے قائد فوری طورپر پختونوں سے معافی مانگے ورنہ پختونخوا کے عوام ان کا سوشل بائیکاٹ کریں گے ۔
صوابی میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے اسد قیصر کا کہنا تھا کہ پختونوں سے نفرت نوازشریف کےلئے کوئی نئی بات نہیں‘ ان کی بیٹی مریم نواز نے بھی پختونوں کو دہشت گرد کہا تھا ۔
انہوں نے کہا کہ میاں نوازشریف کے دور میں پختونوں پر ڈرون حملے ہوئے‘نوازشریف نے ہمیشہ پنجابی کارڈ کھیل کر پختونوں کا استحصال کیا ہے
اسد قیصر کا مزید کہنا تھا کہ پی ڈی ایم نے 16ماہ میں عوام کو تاریخی مہنگائی اور بدامنی کا تحفہ دیا‘ عوام 8فروری کو ووٹ کے ذریعے ان کا احتساب کریں گے ۔

مزید پڑھیں:  چین میں بارش سے ہائی وے کا حصہ بہہ گیا،36افراد ہلاک