سوات میں برفباری

سوات میں برفباری‘ وادی نے سفید چادر اوڑھ لی

ویب ڈیسک :سوات میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کے بعد بالائی سوات نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی ہے ۔
شہری علاقوں میں بارش جبکہ ملم جبہ، کالام، مہوڈھڈ اور دیگر علاقوں میں بھی برفباری کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری رہا جس کے بعد سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو گیا ۔
برفباری کے بعد وادی کی خوبصورتی میں مزید اضافہ ہو گیا جسے دیکھنے لئے ملک بھر سے سیاحوں کی بڑی تعداد جنت نظیر وادی پہنچ گئے ہیں ۔

مزید پڑھیں:  دیر لوئر میں چیتے نکل آئے، عوام میں خوف پھیل گیا، ویڈیو وائرل