پشاور، بدبخت بیٹے نے والدہ کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا

ویب ڈیسک: تھانہ انقلاب کے علاقے میں بدبخت بیٹے نے والدہ کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا اور فرار ہو گیا۔
شلوازن کالونی کے علاقے میں پیش آنے والے واقعہ کے حوالے سے مدعی شیر بہادر ولد حاجی قیوم نے پولیس کو بتایا کہ گزشتہ روز اس کے بیٹے ہارون کی اپنی والدہ مسماة بشری کے ساتھ گھریلو تنازعہ پر تکرار ہو گئی ۔
اس دوران ملزم نے پستول سے فائرنگ کرکے اپنی والدہ کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے ۔ ملزم واردات کے بعد فرار ہو گیا۔
پولیس نے نعش پوسٹمارٹم رپورٹ کیلئے منتقل کردی جبکہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اس کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔
یاد رہے کہ تھانہ انقلاب کی حدود میں بدبخت بیٹے نے والدہ کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

مزید پڑھیں:  سوات، شجرکاری مہم کے دوران 10 ہزار پودے لگائے جائیگے